We are preparing for bad weather, click here for support and the latest updates  

Urdu

مُفید معلومات

نورتھ ویسٹ ریجن کی تاریں اورپاور لائنز ہماری ملکیت ہیں اور ہم اُن کی دیکھ بھال کرتے ہیں تاکہ آپ کو ایک قابل اعتماد اور بغیر کسی خلل کے بجلی کی فراہمی حاصل ہو سکے۔ ہم بجلی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کے تحت ترتیب دی ہوئی  بندش اورعام نیٹ ورک کی تجدید کے ذریعے برقی آلات کی دیکھ بھال اور تجدید کرتے ہیں۔ ہم اپنے صارفین کے لئے بجلی کی تاروں کی تبدیلی اورنئی تاروں کی تنصیب کا کام سرانجام دیتے ہیں۔

آپ کو بجلی کی فراہمی کرنے والی کمپنی وہ کمپنی ہے جس کا آپ نے بجلی خریدنے کے لئے انتخاب کیا ہے اور آپ کے بل کا ایک جزوی حصہ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کوادا کیا جاتا ہے۔ الیکٹرسٹی نورتھ ویسٹ شمال مغرب کے لئے توانائی کی تقسیم کرنے والی کمپنی ہے اورہم آپ کے علاقے میں بجلی کی تاروں کےذریعے بجلی مُہیا کرتے ہیں، اُن کی دیکھ بھال اورتنصیب کا کام سر انجام دیتے ہیں۔

عام طور پر آپ ہم سے مندرجہ ذیل صورتوں میں رابطہ کر سکتے ہیں:

  • آپ کے اردگرد کا یا آپ کا علاقہ بجلی بند ہونے سے متاثر ہوا ہو
  • آپ کو بجلی کی فراہمی کی نئی ضرورت ہو یا بجلی کی موجودہ فراہمی میں کسی ردوبدل کی ضرورت ہو،
  • آپ کے گھر کے اوپر سے یا نزدیک سے گزرنے والی تاروں کو دیکھ بھال کی ضرورت ہو، جیسا کہ درختوں کی کاٹ چھانٹ، تاروں کے حفاظتی خول۔ ہم بجلی کے زیر زمین نیٹ ورک کی بھی دیکھ بھال کرتے ہیں، اور تاروں کی تجدید کرتے ہیں تا کہ بجلی کی ترسیل کو غیر متوقع طور پر مُنقطع ہونے سے بچایا جا سکے۔
  • سب اسٹیشن کی عمارت یا زمینوں کو دیکھ بھال کی ضرورت ہے

بجلی کی فراہمی کا مُنقطع ہوجانا اتنا زیادہ نہیں ہوتا، بلکہ یہ تب واقع ہوتا ہے جب بجلی کا نیٹ ورک خراب ہو جاتا ہے یا اُسے کوئی نُقصان پہنچتا ہے، ہم ایسے میں جتنی جلدی ممکن ہوسکا آپ کو بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لئے کام کریں گے۔ آپ بجلی مُنقطع ہونے کی اطلاع جتنی جلدی دیں گے ہم اُتنی ہی جلدی اُس کی مرمت کریں گے۔

کسی سوالات یا شکایات کےلئےبرائےمہربانی ہمیں 0800 195 4141 فون کریں جہاں ہم آپ کی کال کواپنی ترجمہ کی سروس دی بگ ورڈ سےمُنسلک کرسکتےہیں تاکہ ہمیں بات چیت کرنے میں مدد مل سکے۔

بجلی مُنقطع ہو جانے کی صورت میں، ہمیں 105 پر دن کے 24 گھنٹے کسی بھی وقت فون کریں یا ہمارا آن لائن فارم استعمال کرتے ہوئے بجلی مُنقطع ہونے کی اطلاع دیں۔